رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے رکن آیت الله سید محسن خرازی نے اپنے درس اخلاق میں دینی تعلیم کے راستہ کو اہم جانا اور طلاب سے اس راہ میں سنجیدگی اختیار کرنے کی تاکید کی ۔
انہوں نے دینی تعلیم کے دوران کو خدا کی عظیم نعمت جانا اور کہا: شاید دنیا کی نگاہ میں اس راستہ کی کوئی اہمیت نہ ہو مگر اولیاء الھی کی نگاہ میں اس لائن کی بہت اہمیت ہے ، آپ ہمیشہ دینی تعلیم کے حصول میں کوشاں رہئے اور دوسروں کی بے توجہی کی پرواہ نہ کرئے کیوں کہ پروردگار اپ راستے میں موجود روکاوٹوں کو ہٹا دے گا اور طلاب اپنی انکھوں سے اپنی تعلیم کا نتیجہ دیکھیں گے ۔
مدرسین حوزہ علمیہ قم کونسل کے رکن نے اپنے بیان کے دوسرے حصے میں علم دین کی اہمیت میں موجود آیت قران کریم کی جانب اشارہ کیا اور کہا: تمام چیزیں اور مسائل، الھی ارادہ کے قبضے میں ہیں ، ہمیں الھی قدرت و طاقت پر ایمان رکھنا چاہئے ۔/۹۸۸/ ۹۷۸